6 جولائی 2020 - 17:38
صہیونی یہودیوں نے مغربی کنارے پر قبضے کی خاطر خیمے گاڑھ لیے

مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کے منصوبے عملی جامہ پہناتے ہوئے صہیونی یہودیوں نے سیلفٹ علاقے میں اپنے خیمے گاڑھ لیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیلفٹ کے مغرب میں، بدیہ گاؤں میں فلسطینیوں کی ملکیتی زمین پر خیمے گاڑھ دئیے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں نے خلت حسن کے علاقے میں زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

اس سلسلے میں، فلسطینی کارکنوں نے آس پاس کے دیہات کے تمام رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدیہ گاؤں تک مارچ کریں تاکہ آباد کاروں کی اراضی پر قبضہ کرنے کے ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

ایک دوسرے واقعے میں، اسی روز کے آغاز میں بدیہ گاؤں میں آبادکاروں کے حملے میں دو فلسطینی شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ متاثرہ افراد کو سلفٹ اسپتال پہنچایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲